بدحال غزہ کی تعمیرنو کیلئے 50ارب ڈالر درکار

,

   

آئی ایم ایف تعاون کرنے کو تیار،امن معاہدہ خطہ کی معاشی بحالی میں معاون
واشنگٹن، 15 اکتوبر (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے غزہ کی تعمیرِنو میں تعاون کی پیشکش کردی۔ آئی ایم ایف کی نائب چیف اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدہ خطے کی معاشی بحالی کا موقع ہے ہمارا ادارہ غزہ کی تعمیرنو میں تعاون کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ خطے میں دیرپا استحکام لاسکتا ہے امن معاہدے سے مصر اور اردن جیسے متاثرہ ممالک کو بھی معاشی سہارا ملے گا۔ آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا کہ غزہ کی بحالی کیلئے 50 ارب ڈالر سے زائد درکار ہوں گے ۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی تعمیرِنو کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ صدر اردغان نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکہ اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیرنو کیلئے تعاون طلب کریں گے امید ہے غزہ کیلئے مالی معاونت جلد فراہم کی جائے گی۔ طیب اردغان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم پیشرفت ہے غزہ کی تعمیرنو خطے کے امن اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔ اردغان نے اعلان بھی کر چکے ہیں کہ انقرہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کیلئے ایک “ٹاسک فورس” میں حصہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہم اس ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے جو زمین پر معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔