جموں: جموں وکشمیر کے بدرواہ کے دور افتادہ علاقے میں منگل کی صبح رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا جس وجہ سے ایک خاتون برسر موقع ہی از جان ہوئی جبکہ اُس کے دو بیٹے زخمی ہوئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدرواہ قصبہ سے تقریباً دس کلومیٹر دور بٹلہ گاوں میں منگل کی صبح تیز بارشوں کے بیچ رہائشی مکان پر مٹی کا تودا گر آیا جس کی زد میں خاتون اور اُس کے دو بچے آئے ۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں، فوج اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا ، ڈھائی گھنٹے کی سخت کوششوں کے بعد خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو ملبے سے نکال کر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کرنا دیوی کو مردہ قرار دیا۔زخمیوں کی پہچان مچل سنگھ اور نکسن جریال کے بطور کی گئی ہے۔