بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج الزام لگایا کہ بدعنوانی ریاستی حکومت کے معمول کی زندگی کا حصہ بن گئی ہے ۔اپنے ٹویٹ میں مسٹرکمل ناتھ نے کہا کہ نہ صرف ریاستی حکومت میں، مدھیہ پردیش کی ہر اسکیم میں بدعنوانی، گھپلے اور جعل سازی کے معاملات روزسامنے آرہے ہیں، بلکہ مرکزی حکومت کی ہر اسکیم میں بھی بدعنوانی کے معاملات سامنے آرہے ہیں اور ریاست میں جعل سازی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا، ‘چاہے پی ایم آواس یوجنا ہو یا مفت راشن کی تقسیم کا معاملہ، ریاست میں بہت بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے معاملے سامنے آرہے ہیں ۔ بدعنوانی ریاستی حکومت کے معمول کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے ۔