بدعنوانی میں ملوث افرادکااحتساب ہونا چاہیے:اوآئی سی

   

جنیوا : اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)نے معاشروں میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس لعنت میں ملوث افراد کا احتساب کرنے کے لیے زیادہ مالیاتی شفافیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفاتر میں پاکستان کے مستقل نمائندے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے بدعنوانی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی مختلف شکلوں میں بدعنوانی کی لعنت کی موثر طریقے سے روک تھام کے طریقہ کار کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔