پنے : کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان گوپال دادا تیواری نے جمعہ کو قصبہ اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ہیمنت رسانے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل چار مرتبہ بلدیاتی اداروں کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور اب اسی حلقے سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں اور ترقی کی باتیں کر رہے ہیں۔تیواری نے مسٹر رسانے پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کو ہندو مذہب کے پردے میں چھپایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب مسٹر رسانے نے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے چار ادوار میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا تو وہ ایک سال میں کیا کریں گے ۔ یہ صرف بی جے پی کے ذریعہ عوام کو بے وقوف اور گمراہ کرنا ہے ۔کانگریس لیڈر نے طنزیہ انداز میں کہا، ‘‘بی جے پی کو بیک فٹ پر جانا ہوگا اور منافق ہندوتوا کی حمایت حاصل لینی ہوگی‘‘ ۔تیواری نے کہا کہ قصبہ پیٹھ اسمبلی حلقہ کے رائے دہندگان سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور وہ غلط اور جھوٹے وعدوں میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں کی بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ الیکشن ‘ترقی’ کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہندوتوا کی بنیاد پر لڑ رہے ہیں۔