بدعنوانی کی حمایت کرنے والے ایم پی مشرا سوشل میڈیا کا نشانہ

   

ریوا: مدھیہ پردیش کے ریوا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جناردن مشرا کو ایک عوامی تقریب کے دوران مبینہ طور پر بدعنوانی کی حمایت و سرپرستی کرنے پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے۔ مشرا کا ضلع ریوا میں ایک میڈیا ورکشاپ منعقد کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ، جس میں وہ سرپنچ کی طرف سے 15لاکھ روپئے تک کی بدعنوانی کو جائز بتا رہے ہیں۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اگر سرپنچ 15 لاکھ روپے تک کی بدعنوانی کرتا ہے تو اس پر بات نہ کریں۔ اس سے زیادہ بدعنوانی کرتا ہے تو بات کریں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے مشرا نے کہا کہ وہ انتخابات میں 7لاکھ روپے خرچ کرنے کے بعد آئے ہیں۔ اس کے بعدپھر اگلے الیکشن کے لئے بھی 7لاکھ روپے درکار ہیں اور اگر مہنگائی مزید بڑھی تو 01لاکھ روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15لاکھ روپے سے زیادہ کی بدعنوانی یا بددیانتی ہو تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے۔