حیدرآباد۔/28 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر کے حالات ماحول بدلتی طرز زندگی انسانی صحت کے لئے خطرناک اثرات کا موجب بن رہی ہے۔ کام کا دباؤ ، مالی مسائل، تشویش، ذہنی تناؤ شہریوں میں برین اسٹروک اور برین ہیمیرج کا سبب بن رہے ہیں۔ ایک تازہ تحقیق میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے چونکہ 29 اکٹوبر کو عالمی یوم اسٹروک منایا جاتا ہے اس دن کی خصوصیت میں نمس ہاسپٹل میں اسٹروک کا جائزہ لیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 40 تا 50 افراد ہر ماہ نمس ہاسپٹل سے رجوع ہورہے ہیں جن میں دماغی بیماریوں کی بہ کثرت شکایت پائی جاتی ہے۔دماغ تک خون کا دوران درست نہ ہونے کے سبب خطرناک بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ برین ہیمیرج میں قئے، چند اوقات بے ہوشی پیدا ہوتی ہے۔ شوگر، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول والے افراد کے لئے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ شراب کے عادی ، تمباکو کے کثرت سے استعمال ، گانجہ و منشیات کا استعمال کرنے والوں میں یہ خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ع
اس نئی طرح کی شکایت شہریوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ارباب مجاز کے لئے بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ شہریوں کو ہر دن نئے طبی مسائل اپنے گھیرے میں لے رہے ہیں۔ ذہنی تناؤ، کام کے مقامات پر بوجھ، مالی مسائل، خوف و ہراساانی سے شہریوں کو بچانے کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہیئے۔ نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس ( نمس ) میں ہر سال 480 تا 600 کیس آتے ہیں۔ اسٹروک آنے کے بعد فوت ہونے والے افراد 15 فیصد ہاسپٹل میں شریک ہونے سے پہلے مرنے والوں کا فیصد 30 ہے۔ بروقت ہاسپٹل پہنچانے اور طبی امداد فراہم کرنے سے بیماری اور اسٹروک کے باوجود بچنے والوں کا فیصد 50 تا 60 ہے۔ع
