حیدرآباد /29 اپریل ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارقوں کی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 36 ہزاد نقد رقم کے علاوہ بجاج آٹو سمارٹ فون اور موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا ۔ میرپیٹ پولیس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ ڈی روی ساکن چمپاپیٹ 19 سالہ ایس سائی کمار اور 20 سالہ کے سائی ناتھ ساکنان چمپاپیٹ کو گرفتار کرلیا ۔ سعیدآباد اور سرور نگر اور ونستھلی پورم پولیس کے حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والے ان سارقوں کو پولیس نے جیل منتقل کیا تھا اور سال 2018میں جیل سے رہائی کے بعد ان کی دوستی سائی ناتھ سے ہوئی اور تینوں نے منصوبہ بند طریقہ سے سرقہ کرنا شروع کردیا ۔ میر پیٹ پولیس نے مطلوب اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔