حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نشاندہی کے بعد نارتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور مقدمات کو حل کرلیا جن میں ایک سیل فون رہزنی اور موٹرسیکل سرقہ کی واردات شامل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ ڈی اشونت عرف اشو اور 19 سالہ گوپی، اشوک نوین سوامی عرف پنٹو ساکنان چلکل گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ یہ دونوں بری عادتوں کاشکار تھے۔ گانجہ پینا ان کی عادت بن گئی۔ دونوں ایک ہی بستی میں رہتے تھے اور شراب پینے اور گانجہ استعمال کے بعد دونوں منصوبہ تیار کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ایک موٹرسیکل اور ایک سیل فون کو ضبط کرلیا۔ ان دونوں نے سیل فون گوپال پورم اور موٹرسیکل کا سرقہ چلکل گوڑہ حدود سے کیا تھا۔ گوپال پورم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ جانچ کے بعد ان دونوں کی نشاندہی کی تھی۔