حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) سٹی پولیس کی ٹاسک فورس ٹیم نے ایک بدنام زمانہ سارق کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس انجنی کمار نے بتایا کہ 19 سالہ جتاوت مہیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 15 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء بشمول 50 تولہ سونا چاندی اور الکٹرانک اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ جتاوت مہیش ونستھلی پورم پولیس کی کارروائی میں تین سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔ ایسٹ زون ٹاسک فورس کی ٹیم اور کنچن باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں اس بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا ۔ جاریہ سال مارچ کی 11 تاریخ کو گچی باؤلی پولیس اسٹیشن میں لڑکے کی گمشدگی کی شکایت درج کی گئی تھی ۔ جتاوت نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن سے فرار ہونے کے بعد اس نے 5 وارداتیں میں انجام دی ۔ کنچن باغ سرور نگر ملک پیٹ ، نلگنڈہ ضلع کے ہالیہ اور گچی باؤلی میں وارداتیں انجام دیں ۔ جبکہ جتاوت 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ۔