نقد رقم، موبائیل فونس ضبط، گوشہ محل پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) گوشہ محل پولیس نے بدنام زمانہ سٹہ باز ایڈلی وینو کو گرفتار کرلیا۔ بیگم بازار علاقہ میں کی گئی کارروائی میں پولیس گوشہ محل نے نارائن بھون علاقہ میں دھاوا کیا اور 59 سالہ وینو گوپال ورما عرف ایڈلی وینو کو گرفتار کرلیا جو وائس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے آن لائن سٹہ چلارہا تھا۔ گوداوری اسوسی ایٹس کے نام سے کرکٹ اور ریس کورس سٹہ جاری تھی۔ پولیس کے مطابق درمیانی افراد اور ایجنٹس کے ذریعہ ورما رقم حاصل کرتا تھا۔ گوشہ محل پولیس نے بتایا کہ معتبر ذرائع کی اطلاع پر کی گئی کارروائی میں وینو گوپال ورما نے اپنا جرم قبول کرلیا اور اس نے واٹس ایپ کی چیاٹنگ کو بھی ڈیلیٹ کردیا۔ گوشہ محل پولیس کے مطابق وینو گوپال ورما ایک عادی مجرم ہے جس کو سابق میں گوشہ محل اور چارمینار پولیس میں درج مقدمات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ پولیس گوشہ محل نے اس کے قبضہ سے ایک ون پلس موبائل فون اور تین ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ گوشہ محل پولیس نے آن لائن یا پھر دیگر کسی ذرائع سے سٹہ اور جوا چلانے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ہے۔ع