حیدرآباد۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر رچہ کنڈہ نے دو بدنام زمانہ عادی مجرمین کو گرفتار کرلیا ۔ جو پناہ لینے کیلئے حیدرآباد منتقل ہوئے تھے ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی نے پونے مہاراشٹرا کے ساکنان 23 سالہ نندا کشور عرف منوج اور 22 سالہ روہن راجو شنڈالیہ کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ ان کا ایک ساتھی 24 سالہ کرن شیواجی کھوالے مفرور بتایا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جوائنٹ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ پولیس مسٹر سدھیر بابو نے بتایا کہ ان عادی مجرمین کے قبضہ سے دو دیسی ساختہ بندوقیں اور کارتوس کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ جوائنٹ کمشنر پولیس نے بتایا کہ یہ عادی مجرمین کوئی جرم کی انجام دہی کیلئے نہیں بلکہ پناہ کیلئے حیدرآباد آئے ہوئے تھے ۔ انہیں مخالف ٹولی سے جان کا خطرہ لاحق ہوگیا تھا ۔ یہ مجرمین پہلے راون سمراجیہ نامی ٹولی کے لیڈر انکیتہ بہرا جادھو ان مجرمین کے خلاف مہاراشٹرا میں کئی مقدمات درج ہیں مخالف ٹولی سے پیدا شدہ مشکلات کے سبب ان دونوں کرن کی مدد سے ہتھیار کو خریداری کی ۔ اور جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے پناہ کی خاطر حیدرآباد کا انتخاب کیا اور حیدرآباد میں پناہ حاصل کرنا چاہتے تھے ۔ اور شیلٹر حاصل کیا تھا ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر نے انہیں گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔