حیات نگر میں خوف و دہشت کا ماحول
حیدرآباد۔/22 نومبر، ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں بدنام زمانہ چڈی گینگ نے پھر ایک مرتبہ خوف و دہشت مچادی۔ حیات نگر کے علاقہ میں واقع کنڈلور میں ڈکیتی انجام دیتے ہوئے 15 تولہ طلائی زیورات اور 70 ہزار روپئے نقد رقم کو لوٹ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چڈی گینگ کے ارکان نے ایک ضعیف خاتون کے قبضہ سے طلائی زیورات چھین لئے اور بڑی بے رحمی سے طلائی زیورات کیلئے اس خاتون کے کان نوچ لئے گئے۔ چڈی گینگ کی دوبارہ سرگرمیوں کے سبب رچہ کنڈہ پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرلی ہے اور اس ٹولی کی تلاش میں پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔ زخمی خاتون کو مقامی عوام نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔