بدنام زمانہ ڈرگ اسمگلر کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا نفاذ

   

حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر نے بدنام زمانہ ڈرگ اسمگلر اور بدنام زمانہ عادی سارق کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذکردیا ۔ کمشنر پولیس کے مطابق 27 سالہ ناگراجو جو رام نگر علاقہ کا ساکن اور شاکھاپٹنم کا متوطن تھا افضل گنج پولیس نے گانجہ اور نشیلی ادویات کی منتقلی کے دوران ایک کارروائی میں 14 اکٹوبر کو گرفتار کیا تھااور اسے جیل منتقل کردیا تھا۔ سٹی پولیس کمشنر نے اپنے ختیارات کا استعمال کرکے شہریوں کی بھلائی کے لئے ناگراجو کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں 25 سالہ ابراہیم ساکن تیگل کنٹہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا جواپنے ساتھیوں کے ہمراہ منظم انداز میں سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا۔ کاماٹی پورہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اس شخص کو 24 جون کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا اور کمشنر نے اس کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔