بدویل میں 100 ایکرس پر 14 گورنمنٹ پلاٹس کا ای ہراج ، ایچ ایم ڈی اے کا اعلان

   

حیدرآباد ۔5 اگست (سیاست نیوز) ایف یو ایس لے آوٹ کوکہ پیٹ (فیز ۔ II) کے ای ۔ ہراج سے ریکارڈ رقوم وصولی سے حوصلہ پاکر حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) نے کل راجندر نگر کے قریب بدویل میں 100 ایکرس سے زائد پر پھیلے ہوئے 14 کھلے پلاٹس کو ہراج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بدویل میں گورنمنٹ پلاٹس کا ای ۔ ہراج 10 اگست کو 11 بجے دن تا شام 6 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اس ای ہراج میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 8 اگست شام 5 بجے تک اور ای ایم ڈی کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ 9 اگست شام 5 بجے تک مقرر ہے ۔