نئی دہلی : مغربی بنگال کے سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچارجی کو منگل کے روز ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا جہاں انہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے شریک کیا گیا تھا۔ گھر میں بھی وہ وینٹیلیٹر پر رہیں گے اور ان کی حرکات و سکنات بھی محدود ہوں گی جبکہ روزانہ ان کی فزیوتھراپی بھی کروائی جائے گی۔ 76 سالہ بدھادیب کی صحت میں بہتری دیکھنے کے بعد ڈاکٹرس نے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔