کلکتہ18جولائی (سیاست ڈاٹ کام)پارٹی قیادت سے اختلافات اور میئر کے عہدہ کے لے کر عدالت میں اپنے موقف جیت حاصل کرلینے کے باوجود بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر و ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی نے آج میئر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔سیباچی دتہ نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ اس عہدہ پر رہ کر بھی بدھان نگر کے عوام کیلئے کام نہیں کرپارہے تھے اور ریاستی حکومت کی جانب سے ریلیف نہیں مل رہا تھا۔کلکتہ ہائی کورٹ نے کل انہیں عارضی ریلیف فراہم کیا تھا۔عدم اعتماد کی تحریک کے نوٹس کو کلکتہ ہائی کورٹ نے تکنیکی بنیاد پرخارج کردیا تھا اور اس کی وجہ سے ان کے خلاف پیش عدم اعتماد کی تحریک رد ہوگئی تھی۔سبیاچی دتہ نے عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف عرضی دائر کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج کیا تھا اور عدالت نے ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کو رد کردیا تھا۔تاہم عدالت نے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے چیرپرسن سے کہا تھا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے دوبارہ نوٹس دے سکتی ہیں اور 19جولائی کو ووٹنگ کرایا جاسکتا ہے ۔