بدھا پورنیما پروجیکٹ علاقہ کے ہورڈنگس کی برخواستگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد،3 جولائی(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے بدھا پورنیما پروجیکٹ کا علاقہ بشمول نیکلس روڈ،لمبنی پارک،این ٹی آر مارگ اور ٹینک بنڈ روڈ جلد ہی ہورڈنگس سے پاک ہوجائیں گے ۔بدھا پورنیما پروجیکٹ کے تحت نصب کردہ تمام 400 غیر قانونی اور غیر مجاز ہورڈنگس کے ساتھ ساتھ یونی پولس بھی مرحلہ وار انداز میں برخواست کردیاجائے گا۔پرنسپال سکریٹری بلدی نظم ونسق و شہری ترقی اروند کمار نے کہاکہ یونی پولس اور ہورڈنگس کو نکالنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ٹریفک کوخطرہ ہورہا ہے اور یہ بیشتر پولس و ہورڈنگس غیر مجاز ہیں۔پرائیویٹ آوٹ ڈور اشتہاری ایجنسیز جنہوں نے کئی سال پہلے لائسنس لینے کے بعد یہ ہورڈنگس اور یونی پولس بدھاپورنیما پروجیکٹ کے قریب لگائے تھے ،کارپوریٹ کمپنیوں،کمرشیل اداروں اور دیگر سے بھاری کرایہ وصول کر رہے ہیں۔ ان ایجنسیوں کی جانب سے جی ایچ ایم سی کو بھاری رقم واجب الادا ہے اور ان کے لائسنس کی مدت بھی ختم ہوگئی ہے ۔یہ ایجنسیاں ان لائسنسوں کی تجدید کروانے کا ارادہ بھی نہیں رکھتی،حالانکہ ان کو کئی مرتبہ نوٹس جاری کی گئی۔ہورڈنگس اور یونی پولس کے بارش میں گرنے کے واقعات کے پیش نظرجی ایچ ایم سی نے جاریہ سال 15اگست تک تمام طرح کی ہورڈنگس پر پابندی لگادی ہے ۔