نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیانائیڈو نے معروف فلم سازاورمفکر بدھدیو داس گپتا کے انتقال پر اظہارغم کیا ہے ۔ نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ بنگلہ ادب اورثقافت کے میدان میں بدھدیو داس گپتا کاتعاون ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ نائیڈو نے کہا، ‘‘معروف شاعر، مفکر اورفلمساز مسٹر بدھدیو داس گپتا جی کے انتقال پر تعزیت کااظہارکرتا ہوں۔ بنگلہ ادب اورثقافت کے میدان میں آپ کا تعاون ہمیشہ احترام کے ساتھ یادکیا جائے گا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اورمداحوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہوں۔