بھیمگل میں سالانہ جلسہ دستار بندی‘ مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کا خطاب
آرمور۔ 11؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ مدرسہ امدادیہ دارالعلوم بھیمگل کا سالانہ جلسہ دستاربندی 10 فبروری 2024 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء احاطہ مسجد نور بھیمگل میں منعقد ہوا اس جلسہ کی صدارت مہمان خصوصی مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پر فتن دور میں ہر شخص پریشان ہے ہر طرف بدامنی پھلی ہوی ہے امن اسی کو ملے گا جو ایمان کے ساتھ ظلم کو نہ ملائے قرآن مجید ظلم سے روکتا ہے اود عدل کی تعلیم دیتا ہے ہم نے قرآن مجید کو پڑھنا اور پڑھانا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں ظلم شامل ہوگیا ہے کسی زمانے میں مسلمان ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کا نام تھا لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ مسلمانوں کے ہر ہر گھر میں ظلم ہو رہا ہے اولاد ماں باپ کے حقوق بھول چکی ہے اور ماں باپ اولاد کی دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے حق کو بھول چکے ہیں وراثت کی تقسیم میں عدل نہیں ہوتا غرض ہر گھر ظلم کی آماجگاہ بن چکا ہے اگر ہم امن چاہتے ہیں تو اس ظلم کو چھوڑ نا ہو گا اور اس ملک میں امن قائم کرنا ہے تو 120 کروڑ برادران وطن کو حق کا پیغام اسلام کی دعوت اور ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کو پہنچایا جائے تب ہی ہمیں اس ملک میں امن و سلامتی مل سکتی ہے۔ اس موقع پر مولانا سمیع اللہ قاسمی صدر جمعیت علماء نظام آباد اورحضرت مفتی محمد عبدالمعیز شامزی نے بھی خطاب کیا۔ اس پروگرام کی کاروائی حافظ جلال الدین صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ بھیمگل نے چلائی اس جلسہ میں پانچ طلباء کو حفظ کی تکمیل پر دستاربندی مہمان خصوصی حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی نے کی اس موقع پر بھیمگل بابا پور اور دیگر مقامات سے مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔