حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) میڑچل کے علاقے رائیلا پور ویلیج میں پیش آئے ایک قتل کی واردات میں برادر نسبتی نے اپنے بہنوائی کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ پی نریندر جو پیشہ سے پینٹر تھا کا جھگڑا اپنے سالے چنتل ہری ناتھ سے چل رہا تھا اور دونوں کے درمیان رقمی لین دین بھی تنازعہ کا سبب بن گئی تھی ۔ مقتول کی بیوی رما دیوی نے نریندر سے جھگڑے کے بعد اپنے بھائی ہری ناتھ کو مکان طلب کیا جس کے نتیجہ میں رائیلاپور ویلیج میں نریندر اور ہری ناتھ کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا اور اس دوران ہری ناتھ نے سیندھی کے بوتل کو توڑ کر پیٹ میں گھونپ دیا ۔ اس واقعہ میں نریندر شدید زخمی ہوگیا تھا لیکن ہری ناتھ اپنے بہنوائی کا گلا بھی گھونٹ دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس میڑچل نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور ہری ناتھ کو حراست میں لے لیا گیا ۔