برازیلیا ۔ 28اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی سپریم کورٹ نے ملکی بااثر صدر جیئر بولسونارو کے خلاف تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وفاقی پولیس کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا۔ ملکی صدر کے خلاف درخواست گزشتہ جمعے کے روز جمع کروائی گئی تھی۔ قبل ازیں برازیل کے وزیر دفاع نے ملکی صدر پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سابق وزیر انصاف سیرگیو مورو بولسونارو کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے والے مشہور تفتیش کاروں میں سے ایک ہیں۔