برازیلی طیارہ نے ووہان سے ہندوستانی کا تخلیہ کرا دیا

   

نئی دہلی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے ایک ایئر فورس طیارہ نے چین میں انوکھے کوروناوائرس سے متاثرہ ووہان سے ایک ہندوستانی شہری کا تخلیہ کرا دیا، جس کے ساتھ برازیلی شہریوں کے گروپ کو بھی طیارہ سے اتار دیا گیا۔ سفارتی ذرائع نے ہفتہ کو کہا کہ انڈین سٹیزن نے پولینڈ سے سفر شروع کیا تھا۔ برازیل نے کہا ہے کہ اس کے دو ملٹری طیارے ووہان سے اڑان بھرے تاکہ وہاں پھنسے اپنے شہریوں کو بچایا جاسکے۔