برازیلیا / نئی دہلی : برازیل کے صدرلوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے جی 20 سر براہی اجلاس کے دوران نئی دہلی میں صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پیغام میں کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ سے جانبر کرنا ہوگا۔ لولا ڈی سلوا نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پیغام میں بتایا کہ صدر اردغان کے ساتھ ملاقات میں برازیل،ترکیہ اشتراکیت کو دوبارہ فعال کرنے پر غور کیا گیا ہے اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی فروغ ،دفاعی تعاون اور عالمی امن کی بحالی میں مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے-