برازیل : ایک دن میں کورونا سے 1274 اموات

   

ریو ڈی جنینرو، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی قومی صحت وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1274 لوگوں کی موت ہونے سے یہاں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39680ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے چہارشنبہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی دوران 32913معاملوں کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 772416 پہنچ گئی ہے۔