برازیل :ایک دن میں کورونا سے 1910 اموات

   

Ferty9 Clinic

برازیلیا : عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید متاثر برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 1910 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 2,59,271 ہوگئی ہے ۔ برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کی دیر رات یہ اطلا ع دی۔ اس دوران برازیل میں کورونا وائر س کے 71,704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,07,18,630 ہوگئی ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل، امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔