برازیلیا: برازیل میں موسلادھار بارش کے باعث تودے گرنے سے 14افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تودے گرنے کے واقعات جنوبی ساحلی شہروں اور ریو ڈی جنیرو ریاست کے بائیکسڈا فلومینینس علاقے میں پیش آئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 144افراد کو ملبے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برازیل میں فروری میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تقریباً 240 افراد ہلاک ہوئے تھے۔