وزیراعظم کے دورے میں گیانا اور نائجیریا کا بھی احاطہ، میزبان صدر احمد سے سیر حاصل بات چیت کی امید
نئی دہلی : پی ایم مودی 16 سے 21 نومبر کے درمیان تین ممالک کے دورے پر ہوں گے۔ ان ممالک میں برازیل، نائجیریا اور گیانا شامل ہیں۔ پی ایم مودی برازیل میں جی 20 کانفرنس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نائیجیریا کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ گزشتہ 17 سال میں پہلی بار کوئی ہندوستانی وزیر اعظم نائیجیریا کا دورہ کرے گا اور نائیجیریا کے صدر احمد تینوبو سے ملاقات کرے گا۔پی ایم مودی، جو پہلی بار نائیجیریا کا دورہ کررہے ہیں، ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان سیاسی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی سمتوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران پی ایم مودی نائیجیریا میں ہندوستانی کمیونٹی کی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، دونوں ممالک 2007 سے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، توانائی اور دفاعی تعاون بڑھ رہا ہے۔200 سے زیادہ ہندوستانی کمپنیوں نے نائجیریا میں 27 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ہندوستان اور نائیجیریا کے درمیان بھی مضبوط ترقیاتی تعاون کے تعلقات ہیں۔ایک طرف وزیر اعظم نائجیریا کا دورہ کریں گے تو دوسری طرف برازیل میں ہونے والی جی 20 کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، وہ 18-19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو، برازیل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کی میزبانی میں منعقد ہونے والے جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ ہندوستان جی20 کا حصہ ہے، جس میں برازیل اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں، اور ہندوستان جی20 سربراہی اجلاس کی بات چیت میں فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔جی20 سربراہی اجلاس کے دوران، وزیر اعظم مختلف عالمی مسائل پر ہندوستان کا موقف پیش کریں گے اور جی20 نئی دہلی کے قائدین کے اعلامیہ اور وائس آف دی گلوبل ساو?تھ سربراہی اجلاسوں کے نتائج پر تبادلہ خیال کریں گے جن کی ہندوستان نے گزشتہ دو سالوں میں میزبانی کی۔وزیر اعظم جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران کئی ممالک کے رہنماو?ں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں اور دو طرفہ بات چیت بھی ہو سکتی ہے۔جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پی ایم مودی جمہوریہ گیانا بھی جانے والے ہیں، اس دوران وہ صدر محمد عرفان علی سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ 1968 کے بعد یہ کسی بھی ہندوستانی وزیر اعظم کا گیانا کا پہلا دورہ ہوگا۔
برازیل G-20 میں سیکوریٹی کیلئے 9ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ
ریو ڈی جنیرو: برازیل کی حکومت نے کہا کہ وہ آئندہ G-20سربراہی اجلاس کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریباً 9000 فوجیوں کو تعینات کرے گی۔ حکومت نے چہارشنبہ کو کہا ‘‘وزارت دفاع G-20سربراہی اجلاس کیلئے 9000 فوجی اہلکار تعینات کرے گی۔ G-20 سربراہی اجلاس 18-19 نومبر کو برازیل میں ہوگا۔
اس میں 19 رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ افریقی یونین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے ۔روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا لیکن وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ ہفتے کہا کہ روس سربراہی اجلاس کے دوران کثیر قطبی عالمی اصولوں کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔