برازیل : غیرت کے نام پر کسی خاتون کا قتل، اب خاطی کا بچنا ناممکن

   

Ferty9 Clinic

برازیلیا : برازیل میں غیرت کے تحفظ کے نام پر کسی خاتون کو قتل کرنے والا اب سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ چند برس قبل ایک ایسے شخص کو قتل کی کوشش کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا جس نے حسد کے سبب اپنی سابقہ بیوی کو کلہاڑی سے زخمی کر دیا تھا۔ اب ملکی سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ غیرت کے تحفظ کے نام پر کسی کو چھوٹ ملنا آئین کی خلاف ورزی اور انسانی وقار، زندگی کے تحفظ اور صنفی برابری کے منافی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق برازیل میں سال 2019ء کے دوران 1,300 خواتین کو قتل کیا گیا جو اس سے ایک برس قبل کے مقابلے میں 8% زائد تعداد تھی۔