برازیل: مسافر بس کھائی میں گرگئی ،11 ہلاک

   

برازیلیا : برازیل میں مسافر بس پہاڑ سے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، جو کہ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدور تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت بارش ہو رہی تھی،جس کے باعث بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔