ریوڈی جیزو۔ برازیل میں نئی قسم کے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دس لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس مہلک مرض سے برازیل میں اب تک تقریباً 50 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ امریکہ میں 22 لاکھ متاثرہ افراد اور کورونا کے سبب ایک لاکھ 90 ہزار ہلاکتوں کے بعد برازیل دنیا کا دوسرا متاثرہ ترین ملک ہے۔ دوسری جانب ایک اور لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں بھی 20 ہزار 300 سے زائد کووڈ 19 کے مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔