ریو ڈی جنیریو۔ 25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) مشرقی برازیل کے ریسف شہر میں تودے گرنے کی وجہ سے ایک ہی کنبے کے کم از کم سات اراکین کی موت ہوگئی۔ مقامی فائربریگیڈ محکمے نے یہ اطلاع دی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شمالی ڈوئس میں یہ حادثہ منگل کی صبح اس وقت ہوا جب گھر کے سبھی لوگ سورہے تھے ۔فائربریگیڈ محکمے کی جانب سے چلائی گئی بچاؤ مہم کی شروعات میں پانچ نعشیں برآمد کی گئیں جبکہ آٹھ گھنٹے بعد دو خواتین کی نعشیں اور ملیں۔ علاقے میں رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ پانی کے دو پائپ پھٹنے سے بہے پانی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے ۔
