برازیل میں شدید بارش ،لینڈ سلائیڈنگ سے 18 ہلاک

   

برازیلیا : برازیل میں شدید بارشوں کے سبب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تیز بارش کے نتیجے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ریو ڈی جینیرو کا پہاڑی علاقہ ہوا جہاں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ ریو ڈی جینیرو سے شمال کی طرف واقع شہر پیٹروپولیس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ شدہ مکانات، ڈوبی ہوئی کاریں اور دکانیں دکھائی دے رہی ہیں۔ برازیل کے صدر، جو روس کے سرکاری دورے پر ہیں، نے اپنے وزراء سے متاثرین کی فوری امداد کے لیے کہا ہے۔ حال ہی میں برازیل کی جنوب مشرقی پڑوسی جزیرہ ریاست میناس گیریس میں آنے والے طوفان میں کم از کم گیازہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔