برازیل میں طوفانی بارش،100افراد ہلاک

,

   

پیٹروپولس: برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق سیاحتی شہر پیٹروپولس میں تین روز کے دوران ایک ماہ کے برابر ہونے والی شدید بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہو گئے جبکہ گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر چیز پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔برازیل کی نیشنل سول ڈیفنس کے حکام نے 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 24 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو کا کہنا ہے کہ پیٹروپولس میں جنگ کی سی صورت حال ہے، 35 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔