برازیلیا : برازیل کے جنوبی علاقے میں موثر ہونے والے ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن اب اُن کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے۔علاقائی گورنر ایڈورڈو لیٹی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے 20 سے زائد قصبوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا اور 15 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اور اعلان کیا کہ سمندری طوفان کے بعدسیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹراپیکل سمندری طوفان کی وجہ سے ارجنٹائن اور یوراگوئے کی سرحد پر واقع ریاستوں ریو گرانڈے ڈو سل اور سانتا کیٹرینا میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اوران ریاستوں میں ایک غیر معمولی تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان سے 60 قصبے بْری طرح متاثر ہوئے ہیں اور تیز ہواؤں اور سیلاب کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریسکیو کا کام جاری ہے۔برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے سمندری طوفان کی وجہ سے جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی مدد کے لیے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھیں گے۔