برازیل میں طیارہ حادثہ، 3 افراد ہلاک

   

ساؤ پالو: برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا کے جنگلاتی علاقے میں ایک چھوٹے طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے یہ جانکاری دی ہے ۔ یہ واقعہ باہیا کے اندرونی علاقے بیریراس شہر میں پیش آیا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
پیرو میں سیلاب سے 6 افراد ہلاک
لیما: پیرو کے اپوریمیک علاقے میں دریائے چمباؤ میں شدید بارش کے باعث سیلاب آنے سے کم از کم چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ مقامی ریڈیو اسٹیشن ایکسٹوسا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا جب ہلاک ہونے والے مبینہ طور پر سیاہ رنگ کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے ۔ تیز بارش کے باعث گاڑی پانی میں بہہ گئی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے اطلاع دی کہ جنوبی پیرو کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔