برازیل میں طیارے میں آگ180 مسافر بال بال بچ گئے

,

   

برازیلیا ۔6؍ڈسمبر( ایجنسیز) برازیل کے گوارولہوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں اس وقت افرا تفری مچ گئی جب 180 مسافروں سے بھرا لٹَم ایئرلائنز ( LATAM Airlines) کا ایئربس A320 طیارہ ٹیک آف کیلئے رَن وے پر تیار کھڑا تھا کہ اچانک کیبن میں آگ بھڑک اْٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ اور دھوئیں کے گہرے بادل اٹھنے لگے۔عملے نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مسافروں کو فوری طور پر طیارے سے باہر نکال لیا۔ فائر بریگیڈ نے کچھ دیر کی کارروائی کے بعد شعلوں پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی مسافر یا عملے کو کوئی چوٹ نہیں آئی جس کی ایئرپورٹ حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔