برازیل میں موسلا دھار بارش سے 30افراد ہلاک،17لاپتہ

,

   

Ferty9 Clinic

ریو ڈی جینرو، 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے میناس گورائس صوبہ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے کم از کم 30افراد ہلاک اور17 دیگر لوگوں کے لاپتہ ہوگئے ہیں۔مقامی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی ۔رپورٹ میں بتایاگیاہے بارش کی وجہ سے کم از کم 30افراد ہلاک اور17 دیگر لوگوں کے لاپتہ ہوگئے ۔بارش کی وجہ سے سات افرادزخمی ہوئے ہیں ۔بارش سے 3500افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2620لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا ہے اور 911 لوگوں کودیگر مقامات پر ٹھہرایاگیاہے ۔اس صوبہ میں جمعرات کو موسلادھار بارش ہوئی تھی اور اسکی وجہ سے 36میونسپل کارپوریشنوں میں حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں ۔برازیل کے نیشنل محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بیلو ھوریزنٹو میں گزشتہ جمعہ کو پچھلے 110 برسوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ یہاں تقریبا 24 گھنٹے میں 171.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔