برازیل میں وزیر صحت پھر تبدیل

   

Ferty9 Clinic

برازیلیا: برازیل میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا شدہ بحرانی حالات میں صدر جیئر بولسونارو نے ملکی وزیر صحت پھر بدل دیا ہے۔ بولسونارو نے صدارتی محل میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبوری وزیر صحت ایڈوارڈو پازْوایلو اس عہدے پر فائز نہیں رہیں گے اور مارسیلو کِیروگا کو نیا وزیر صحت بنا دیا جائے گا۔ عبوری وزیر ایک سابق جنرل تھے اور انہیں صحت کے شعبہ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔ نئے وزیر برازیل کی امراض قلب کی تنظیم کے صدر ہیں۔ دائیں بازو کے پاپولسٹ حکمران بولسونارو کے دور میں وزارت صحت میں کی جانے والی یہ چوتھی تبدیلی ہے۔