برازیلیا : برازیل نے کورونا وائرس کیخلاف ویکسین لگانا شروع کردی ہے۔ ساؤ پاؤلو میں پہلی ویکسین ایک نرس کو لگائی گئی۔ اس سے قبل برازیل کی ادویات کے کنٹرول کی ایجنسی انویسا نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین آسٹرا زینیکا اور چینی مینوفیکچرر سینوواک کی تیار کردہ کورونا واک ویکسین کی منظوری دی تھی۔ ویکسینیشن کی مہم کا آغاز صدر جیئر بولسو نارو اور ریاستوں کے گورنرز کے مابین تنازعہ کے بعد ہوا۔