برازیل میں چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ‘ 4 افراد ہلاک

   

ریو ڈی جنیریو 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کی ریاست سیارا میں کل رات دیر گئے ایک چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس پر سوار تمام چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ اس طیارہ میں ایک ڈاکٹر کو منتقل کیا جا رہا تھا جو کورونا سے متاثر تھا ۔ اس کے علاوہ عملہ کے تین ارکان بھی اس پر سوار تھے ۔ آن لائین نیوز سائیٹ نے یہ اطلاع سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بیمار ڈاکٹر کو اس کی آبائی ریاست پیاو میں آئی سی یو میں بھرتی کروانے کیلئے منتقل کیا جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ میں پائلٹ اور ڈاکٹر کے علاوہ ڈاکٹر کا علاج کرنے والے دو طبی عملہ کے ارکان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔