برازیلیا: برازیل میں چین کی کورونا ویکسین کے ٹرائل کی منظوری دی گئی ہے ۔یہ اطلاع برازیل کے ہیلتھ کنٹرولر نے دی۔ ہیلتھ کنٹرولر نے کہا کہ ہم نے چینی ویکسین کے ٹرائل کی اجازت دیدی ہے ، جس پر گذشتہ دنوں روک لگادی گئی تھی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے انویسہ انسٹی ٹیوٹ نے دو روز قبل ایک سنگین واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ویکسین کے ٹرائل پر پابندی عائد کردی تھی۔اس ٹرائل میں ایک رضاکار کی موت ہوگئی تھی۔تاہم انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ رضاکار کی موت کا اس ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ ویکسین ٹرائل کے بارے میں اب مصدقہ اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے ٹرائل کو روکنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جانچ میں ویکسین کی پیداواری معیار ، اثر یا افادیت صحیح نہیں ہے۔