برازیلیا،14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں کووڈ -19 سے متاثر ین کی تعداد بڑھ کر 23430 ہو گئی ہے اور 1328 افراد نے جانیں گنوائی ہیں۔برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وبا سے ہونے والی موت کی شرح5.7 فیصد ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 1261 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اوراس دوران 105 اموات ہوئی ہیں۔برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو کے ساتھ ریو ڈی جینرو، کیرا، اماجونس پرنامبکو اور مناس گیرائس میں یہ وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔