ریو دی جینرو9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس ‘ کووڈ 19’ کے ریکارڈ 10،222 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 145,328 ہوگئی۔ وزارت صحت نے جمعہ کے روز دیر رات یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 9،897 تک پہنچ گئی ہے ۔ برازیل میں 10،222 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 751 متاثرین ہلاک ہو گئے ہیں ۔ کورونا وائرس کے قہر سے اب تک دنیا میں 274،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔