بیونس آئرس ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں 600 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 7921 ہوگئی ہے ۔برازیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ملک میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 600 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس سے چھ دن قبل 474 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ منگل کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 6935 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 114700 ہوگئی ہے ۔ برازیل میں کورونا کے 48،200 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔