برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 20 ہزار کے پار

   

ریو 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں کورونا وائرس کے کیس مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ 20 ہزار سے زائد افراداس سے متاثر ہو چکے ہیں۔برازیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 1089 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرکے 20727 پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس سے 67 افراد کی موت ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 1124 تک پہنچ گئی ہے ۔برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی شرح اموات 5.4 فیصد ہے ۔