برازیل میں کورونا کی19 اقسام کی نشاندہی

   

ریو ڈی جنیرو : برازیل کے صوبے ساؤ پاؤلو میں کوروناوائرس (کووڈ 19) کی کم از کم 19 اقسام کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ برازیل کے بائیولوجیکل ریسرچ سینٹر انسٹی ٹیوٹو بٹانٹن نے ایک بیان میں کہاکہ صوبہ سو پاؤلو میں کورونا وائرس کی 19 اقسام پائی گئیں ہیں۔ ان میں سے پی 1 (ایمیزنین) کے 89.9 فیصد کیسز پائے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی.1.1.7 کے 4.2 فیصد کیسز پائے گئے ہیں۔