برازیل میں کورونا کے معاملہ 40ہزار سے متجاوز

   

برازیلیا 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں خطرناک کورونا وائرس کے کیس مسلسل بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 40 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس سے 2,845 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 40,581 افراد اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ اس سے پہلے پیرکو وزارت نے بتایا تھا کہ ملک میں اتوارتک 2,462 متاثرین کی موت اور 38,645 معاملے درج کئے گئے ہیں۔وزارت کے مطابق کورونا وائرس کے زیادہ تر کیس ساؤ پالو شہر میں سامنے آرہے ہیں۔