برازیل میں کورونا کے 57736 نئے کیسز

   

برازیلیا : برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،736 کیسز سامنے آئے ہیں اورجس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1،92،09،729 ہوگئی ہے ۔قومی وزارت صحت نے بدھ کی دیر رات یہ اطلاع دی ۔ وزرات کے مطابق اس دوران کوورنا سے 1،556 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 5،37،394 ہوگئی ہے ۔برازیل میں اب تک ایک کروڑ 78 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے ملک میں کورونا کے 45،022 نئے کیسز درج کئے گئے تھے اور 1،605 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔