ماسکو : برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ19 کے 73295 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14930183 ہوگئی ہے ۔ قومی وزارت صحت نے بدھ کے روز یہ اطلا ع دی ۔وزارت کے مطابق اس دوران 2811 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 414399 ہوگئی ہے ۔ اب تک 13.52 ملین سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ایک دن قبل ملک میں کورونا کے 77000 نئے کیسز اور 2966 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی ۔